49

گھرمیں داخل ہوکر نوجوان کو گولی مارنے والے ملزمان کیخلاف ڈیڑ ھ ماہ بعد مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منصورآباد کے علاقہ داتا پارک میں گھر میں داخل ہو کر نوجوان کو گولی مارنیوالے دو ملزمان کے خلاف ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج۔ تھانہ منصور آباد میں منصور آباد کے علاقہ داتا پارک گلی نمبر11 کی رہائشی نازیہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 25ستمبر کی شام 6 بجے مسلح ملزمان اسکے گھر داخل ہو گئے اس کا بیٹا وسیم لطیف آگے بڑھا تو ملزمان علی وغیرہ نے سیدھا فائر بیٹے کو مارنے کے لیے کیا جو اس کے چولہے کے اوپر لگا ملزمان کی فائرنگ کی آواز سن کر امتیاز حسین اور محمد سعید آگے بڑھے جنہیں آتا دیکھ کر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگ گئے، منصور آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف 324/337D/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں