24

گھریلو جھگڑوں اور معاشی حالات کے ستائے نوجوان نے خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں اور معاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان گلے میں رسی ڈال کر درخت سے جھول گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 214 گ ب کے رہائشی 26 سالہ ناصر ولد اقبال معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا۔ گزشتہ روز گھر والوں سے جھگڑ کر ڈیرہ پر گیا اور گلے میں رسی ڈال کر درخت سے لٹک گیا، اہل خانہ تلاش کرتے ڈیرہ پر پہنچے تو اسکی نعش درخت سے لٹک رہی تھی، جس پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں