فیصل آباد’ لاہور (سٹاف رپورٹر’ بیوروچیف) غربت’بے روزگاری اور گھریلو جھگڑوں کے ستائے نوجوان نے فائر مار کر خودکشی کر لی۔ ملت ٹائون’ اے بلاک کے رہائشی 22 سالہ لقمان ولد یاسر نے گھریلو جھگڑوں اور بے روزگاری کی وجہ سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی، اطلاع ملنے پر ملت ٹائون پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ دوسری طرف لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 12 سالہ بچے نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق رائیونڈ سندر روڈ کے قریب 12 سالہ بچے عتیق نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق جاننے کے لیے لاش کو فارنزک کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
40