65

گھریلو سلنڈرمزید مہنگا ہوگیا

لاہور(بیوروچیف)ایل پی جی مافیا نے قیمت میں40سے60روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا۔ اوگرا نے ایل پی جی سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی تھی۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت256روپے جبکہ مارکیٹ میں 310روپے سے لیکر 320روپے میں فروخت جاری۔ گھریلو سلنڈر 3 ہزار 26روپے کے بجائے گھریلو سلنڈر 3550 روپے سے لیکر 3570روپے میں فروخت ہونے لگا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے ہمیں مہنگی ایل پی جی ملے گی تو سستی کہاں سے فروخت کریں ۔دوسری جانب گیس صارفین ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب اوگرا اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں