23

گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

پتوکی (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے فائر مار کر اپنے بڑے بھائی کو قتل کردیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے علاقہ یاسین ٹاون پھولنگر میں گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی محمد اکرم نے اپنے بڑے بھائی محمد افضل کو فائر مار کر قتل کردیا ملزم محمد اکرم موقع سے فرارہوگیا تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ڈی ایس پی سرکل پتوکی راشد ملک کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں