64

گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ

لاہور (بیوروچیف)شاہدرہ کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکہ’9افراد شدید زخمی، سلنڈرپھٹنے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ شاہدرہ کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں،9افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کچن میں کام کے دوران سلنڈر دھماکا ہوا ،سلنڈرپھٹنے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی،زخمیوں کوطبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں