گوجرہ(نامہ نگار) نامعلوم چوروں نے شہری کاگھرکے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ انصار کالونی گوجرہ شکیل ندیم نے اپنا موٹر سائیکل نمبر7899ٹی ایس اے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور خود کام کی غرض سے اندر چلا گیاجس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اورکامیاب واردات کے بعد فرارہوگئے۔
