25

گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے

فیصل آباد(پ ر) چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی شیخ نعیم احمد نے گیس کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نگران حکومت جس کے پاس ایسے فیصلوں کا مینڈیٹ ہی نہیں ظلم در ظلم پر اتر آئی ہے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ایڈیشنل سکیورٹی کے نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔انہیں واپس لینا ہوگا گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے ریسٹورنٹ، بینکرز، ہوٹلز ا ور انڈسٹری کیلئے بھی اپنے پہیے کو چلانا کسی صورت ممکن نہیں رہے گا۔ ایسی صورتحال میں ناقابل برداشت مہنگا ئی کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہوگا جو ممکن نہیں۔ ملک میں گھر کے چولہے جلانے کیلئے گیس نہیں اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم کے سوا کچھ نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں