37

گیس ایک بار پھر مہنگی ، صارفین پر 98 ارب کا بوجھ پڑیگا

اسلام آباد(بیوروچیف)اوگرا کا عوام کیلئے تحفہ، یکم جنوری سے گیس قیمتوں میں اضافہ کردیا، سوئی سدرن کیلئے 8.57فیصد اور سوئی ناردرن کیلئے 35.13فیصد تک اضافہ، 98ارب روپے کا خسارا پورا کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بھاری اور ناقابل برداشت بل وصول کرنے والے گیس صارفین کیلئے ایک اور جھٹکا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے 30 جون 2024 تک 98 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے یکم جنوری 2024 سے سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں مزید 35.13 فیصد اور سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں 8.57 فیصد اضافہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں