کمالیہ(نامہ نگار) صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں رانا مظفر علی فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ گیس کے بلوں سیٹ فکس ٹیکسز لگا کر عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا ہے ۔جس سے غریب عوام کا مزید جینا دوبھر ہوگیا ہے کمالیہ شہر میں پہلے ہی صرف گیس کی سپلائی مین لائن تک آتی تھی وہاں تک گیس کا بہائو ٹھیک تھااس کے علاوہ کمالیہ شہر گلی محلوں میں جولائنز ہیں وہاں تک تو گیس بالکل پہنچ ہی نہیں پاتی کہ پھر سے گیس کی سپلائی منقطہ ہوجاتی ہے جس سے شہری شدیدپریشان ہیں اور نوکری پیشہ افرادبھی بغیر ناشتہ کے ہی آفس جانے پر مجبور ہیں ایک تو پہلے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے اور اس دوران جو گیس آتا ہے اسکا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا پکانا تو دور چولہا بھی صحیح سے نہیں جل پاتاجس کی وجہ سے شہری پہلے ہی پریشان تھے لیکن اب حکومت کی جانب سے اضافی فکس ٹیکسز سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگاحکومت کو چاہیے کہ وہ گیس بلز میں لگائے گئے اضافی ٹیکسز فوری ختم کرے اور کمالیہ شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے اور جو گیس آرہا ہے اس کے پریشر کو بھی مزید بہتر بنایا جائے۔
