31

گیس سلنڈر لیک ہونے سے نوجوان جل گیا ‘ آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کپڑا خاکستر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جیل روڈ پر اسلام نگر میں فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کپڑا جل کرخاکستر جبکہ وارث پورہ میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ کی لپیٹ میں آکر نوجوان بری طرح جھلس گیا۔ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق جیل روڈ پر اسلام نگر میں واقع اشرف پلے دارکے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کواپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائربریگیڈکے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ وارث پورہ کے قریب حق باہو ٹائون میں ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے راشد کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر 42سالہ راشد ولد جمیل بری طرح جھلس گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تومضروب کا جسم 80فیصد جھلس گیا تھا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کروادیاگیا جہاں ڈاکٹرزاس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں