منڈی صادق گنج (نامہ نگار) منچن آباد شہر میں طارق کالونی کے رہائشی طارق نامی شخص کے گھر دن تقریبا 11بجے کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں اس کی بیوی ایک بیٹی دو سالہ دوسری بیٹی پانچ سالہ بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئیں’ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آپریشن کرتے ہوئے دھماکے سے جھلسی ہوئی خاتون اور دونوں بچیوں کی مسخ شدہ نعشوں کو برآمد ۔کیا اس اندوہناک واقعہ کے بعد علاقے کا ماحول سوگوار رہا۔
