21

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر اظہارتشویش

فیصل آباد (پ ر)معروف تاجر راہنما حاجی محمد عابد نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال پاکستان جیسا زرعی ملک اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے گیس قیمت میں 137فیصد مزید اضافہ باعث تشویش ہے جبکہ مہنگی گیس’ مہنگی بجلی اور شرح مارک اپ زیادہ ہونے سے ایکسپورٹ کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے اس وقت صورت حال یہ ہے کہ بجلی کی پیداوارنہ ہونے سے گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے جبکہ گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کیلئے سنجیدگی اختیار نہیں کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں