فیصل آباد (پ ر)صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدنے آئل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سابق تاریخوںیکم جولائی2022سے گیس.42 74فیصد مہنگی کرنے کی منظوری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منظوری کے بعد صنعتی و تجارتی شعبہ سے مہنگی گیس کے ساتھ ساتھ گیس بلوں میں بقایا جات بھی جولائی2022سے وصول کیے جائیں گے جو صنعتی شعبہ پر اضافی بوجھ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا اور اس کی پیداواری لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہوجائے گا جس سے تاجر اور صنعتکار پس جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ بجلی گیس میں اضافوں سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ،مہنگی اشیاء کے باعث ملک میں پہلے سے جاری مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا نیز مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات میں اضافہ کا تسلسل متاثر ہوگا
37