سرگودھا (بیوروچیف) مہنگائی اور ملک میں گیس کے بحران نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گیس کا پریشرکم ہے، بجلی کے بریک ڈائون ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سیاسی سماجی شخصیت راجہ عبدالو ہا ب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کس بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،گیس بحران پر انکوائری کرائی جائے،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں،جان و مال محفوظ نہیں’ صو بو ں کو انکے حق اور پیداوار کے مطابق گیس فراہم نہیں کی مہنگائی غریب کو ختم کررہی ہے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ نگران حکومت میدان سیاست میں آئی تھی اب حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس طرف توجہ دے ۔
