سرگودھا (بیورو چیف) ملک بھر میں گیس کے بدترین بحران اور 22-22 گھنٹے بندش کے باوجود بھاری بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں جن لوگوں کے بل ایک ہزار روپے تک آتے تھے انہیں چار چار ہزار روپے کے بل بھجوادیئے گئے جبکہ گیس نام کی کوئی چیز بھی صارفین کو دستیاب نہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث عوام پہلے ہی سلنڈر اور دیگر ذرائع استعمال کرکے کھانا پینا کررہے تھے کہ رہی سہی کسر گیس کے بھاری بلوں نے پوری کردی ہے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ گیس آنہیں رہی جبکہ اس کے بھاری بل قوم کو بھجوا کر حکومت نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے پوری قوم موجودہ حکومت سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کے بلوں کیساتھ ساتھ بجلی کے بھاری بل بھی عوام کیلئے مشکلات کا موجب بن رہے ہیں۔
