26

ہائیکورٹ نے PTI کو مینار پاکستان جلسہ کرنے سے روکدیا

لاہور (بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔ عدالت عالیہ کے جج نے کہا کہ اگر جلسہ کیا گیا تو میں حکم نامہ جاری کروں گا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکانزم بنائیں، آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، اس دوران جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس حماد اظہر کی دفعہ 144 سے متعلق درخواست بھی آئی ہے، جس پر فوری سماعت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ہورہے ہیں اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پی ٹی آئی اتوار کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف اتوار کو جلسہ نہ کرے، اگر پھر بھی جلسہ کیا تو حکمنامہ جاری کروں گا۔کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب اور دیگر سرکاری افسران بھی میں موجود ہیں۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ چند ماہ سے قوم کی بڑی بے عزتی ہوئی ہے، قانون میں حل موجود ہے، اسی کے مطابق حل تلاش کریں۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلا نے استدعا کی کہ اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے تک عدالت اس درخواست کو زیر سماعت رکھے۔لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں، آپ لوگ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں، آپ سب مل کر اس معاملے کا حل نکالیں لیکن سسٹم کو چلنے دیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی منسوخ کرنے کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں