11

ہائی وولٹیج تاروں سے مستری کو کرنٹ ،مسجد،3گھروں کو آگ لگ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ ملک پور کے قریب قائداعظم پارک میں زیرتعمیر گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 54سالہ مستری بری طرح جھلس گیا’ قریبی مسجد اور تین گھروں میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، معمار کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک پور کے قریب واقع قائداعظم پارک گلی نمبر6 میں زیرتعمیر گھر میں مستری اکرم چھت پر کام کر رہا تھا کہ وہاں سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا اور آگ نے قریبی مسجد اور تین گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اسی دوران بری طرح جھلس جانے والے معمار اکرم کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں