سکھر(نامہ نگار)ٹک ٹاک شوق نے نوجوان کی جان لے لی ، ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگ گئی’18سالہ نوجوان بابر جاں بحق ، گھر میں کہرام مچ گیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں بچل شاہ میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران18سالہ نوجوان بابر علی انصاری نے ہاتھ میں پسٹل لیکر گلی میں ویڈیو شوٹ کر رہا تھا کہ کہ اچانک گولی چل پڑی اور نوجوان کو لگی جس کے نتیجے میں نوجوان بابر علی جاںبحق ہو گیا ، پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
37