19

ہارون انٹرپرائز کاٹن مل میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 106 رب میں واقع ہارون انٹرپرائز کاٹن مل میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو1122 فائر فائٹر کی چھ گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ 106 رب میں واقع ہارون انٹرپرائز کاٹن مل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ویئر ہائوس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور ریسکیو 1122 کی چھ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ تاہم اسی دوران بھاری مالیت کی کاٹن اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں