ہانگ کانگ(سپورٹس نیوز)ہانگ کانگ انٹرنیشنل کرکٹ سکسز ٹورنامنٹ سات سال کے وقفے کے بعد رواں سال نومبر میں منعقد ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے منظور شدہ یہ ٹورنامنٹ یکم سے تین نومبر تک کو ٹن کوانگ روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں میزبان ہانگ کانگ، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
28