77

ہدف سے زائد وصولیاں ، FBR ملازمین میں انعام کے حقدار قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر اپنے افسران و اہلکاروں کو بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال2023-24کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر2023میں مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمشنز کے کے گریڈ ایک تا21کے افسران و اہلکاروں کودوسے چاربنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف بی آر نے تمام لارج ٹیکس پیئر افسروں، کسٹمز کے فیلڈ آفسز کے سربراہان سے فہرستیں طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں