گوجرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحد یث پنجاب کے سرپرست اعلی علامہ مولاناسید محمد سبطین شاہ نقوی آف سرگودھا اورمولانا عبد ا لقا در عثمان نے کہاہے کہ ہر انسان کو اللہ سے ہمیشہ ڈ رتے رہنما چاہئے اور انکساری کے ساتھ اللہ کا ر خ کر نے والوں میں شامل رہنا چاہئے جو دنیا سے آخرت کا سامان جمع کر تے ہیں اپنے رب کی رضا اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہو تے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر278ج ب دھرم کوٹ میں نئی تعمیر ہونے والی جامع مسجد محمدی اہلحدیث کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔جس کی صدارت حافظ محمد اسلم جٹ امیر مرکزیہ تحصیل گوجرہ نے کی ۔اس موقع پر مولانا قاری محمد حنیف بھٹی فیصل آبادی،مولاناعمر فاروق شاکرنائب ناظم سوشل میڈیا مرکزیہ پنجاب،میاں محمد افضل،مولاناعبدالصمد معاذفیصل آبادی،حافظ محمد زیدڈپٹی سیکرٹری اے وائی ایف فیصل آباد،حاجی راشد محمود فیصل آباد،پرو فیسر عبدالغفار عابدی بھی موجود تھے۔مقررین نے کہاکہ نیکی کا حکم دیتے رہو،نرمی اور درگزر اختیار کر تے رہو اور جہالت کا مقابلہ برد باری اور قطع رحمی کا صلہ رحمی سے کرنا چاہئے۔
