30

ہرشہری پرفرض ہے اپنا قومی شناختی کارڈ بنوائے

سرگودہا (بیوروچیف)قومی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے اور اس کیلئے ہر شہری پر فرض ہے کہ اپنا قومی شناختی کارڈ بنوائے۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سے سوشل ویلفیئر آفیسر ثناء رؤف نے گلشن زندگی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے شناختی کارڈ اور ب فارم کیلئے لگائے گئے موبائل کیمپ کے وزٹ کے دوران کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے نادرا کی جانب سے خواتین اور بچوں کے شناختی کارڈ و ب فارم بنوانے کیلئے جمیل پارک،عادل پارک اور نیو سیٹلا ئٹ ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں موبائل وین سروس فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نادرارانا محمد فہیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عمران نواز نے کیمپ کا دورہ کیا اور این جی او کی جانب سے صدر نسرین اقبال،محمد ارشد گوندل،رضا کاظمی،خالد محمود تتلا،میجر خالد،محمد عارف کلیم کی کاوشوں اور تعاون کو سراہا۔ یونیورسٹی آف سرگودہا کے فیلڈ ورک سٹوڈنٹس آف سوشل ورک نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے واک کی اور علاقے کے عوام الناس کو خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کیلئے نادرا کی طرف سے اس سہولت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں