ساہیوال(بیوروچیف)کمشنرساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن شہر کے دونوں بس اڈوں سے ریکارڈ ریکوری کر رہی ہے اور مالی سال کے پہلے6ماہ میں ایک کروڑ3لاکھ69ہزار روپے آمدن ہوئی جو پچھلے سال اسی عرصے کے دوران صرف 49لاکھ86ہزار تھی۔ ان میں بیرون لاری اڈا اور ریلوے روڈ بس سٹینڈ شامل ہیں۔ یہ بات چیف آفیسر اشفاق احمد نے کمشنر آفس میں منعقدہ روزانہ کارکردگی اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے کی۔
