سرگودھا (بیورو چیف) حکومتی پالیسیوں سے معیشت ہر گزرتے دن کیساتھ کمزور ہورہی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ غریب عوام سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت سرگودھا سمیت ضلع بھر کے عوام موجودہ ارکان اسمبلی کی کارکردگی سے نالاں نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔
24