54

ہریتھک روشن کی فلم ”وار2” کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم وار 2 کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق جونیئر این ٹی آر فی الحال اداکار کو جوائن نہیں کریں گے اور وہ اپریل میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔وار 2 سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر ایان مکھرجی 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن ہریتھک روشن کی فائٹر میں مصروفیات سے ایسا نہ ہوسکا۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں