نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کا نام اس وقت پاکستان میں موسیقی کے بڑے ناموں میں سے شمار کیا جاتا ہے ، خاص کر کوک سٹوڈیو میں ان کے گانے بہت پسند کیے گئے ۔آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا دل ٹوٹا تھا (اگرچہ اب جڑگیا ہے )، تو اس وقت کیفی خلیل کے گانے نے ان کے دل کو جوڑنے میں کافی مدد کی تھی۔آئمہ کا کہنا تھا کہ ان کا دل جوڑنے میں موسیقی نے بڑی مدد کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ریپ میں کوئی کہانی بتائی جائے ، سنائی جائے ، وہی اسے منفرد بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں پلے بیک گانے کا شوق تھا، اب وہ پورا ہوگیا ہے بس اب اوریجنل گانے گانے کا زیادہ دل کرتا ہے ۔ انہوں ڈانس کرنے کا کافی شوق ہے ، بہنوں کی شادیوں پر بھی کیا اور اپنی ہی میوزک ویڈیوز میں بھی جب موقع ملا کیا، لیکن بڑی سکرین پر اداکاری کے لیے اگر کوئی کردار پسند آگیا تو اس کے لیے ٹھمکا بھی لگ ہی جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں سلیبرٹی سمجھتے ہیں
83