ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈویژ ن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتا ل کی طبی ضروریات پورا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی مریض دوائی سے محروم نہ رہے۔
41