17

ہمارا دین سب کیلئے خیروبرکت والا ہے

سرگودھا (بیوروچیف) سیاست میں مثبت رویئے ہی قوموں کو آگے لے جاتے ہیں ہمارا دین سب کیلئے خیر و برکت والا دین ہے اور اس میں قبروں کی بے حرمتی سختی سے منع فرمائی ہے مرنے والے کو برا کہنا عقلمندی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست میں سب کچھ کریں مثبت رویوں کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پیار و محبت کا دامن خود بھی تھامیں اور دوسروں کو بھی تھامنے کی ہدایت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں