جڑانوالہ(نامہ نگار)حلقہ این اے 95 کے امیدوار علی افضل ساہی اور پی پی 99 کے احمد مجتبیٰ چوہدری نے چک 97 ر-ب اڈا جوہل میں جلسہ میں شرکت کی،ان کے ہمراہ سابقہ ایم این اے کرنل غلام رسول ساہی و دیگر مہمانان گرامی بھی تھے 97 ر۔ب جوہل کی تمام برادریوں نے مشترکہ طور پر میاں عرفان،میاں اشرف،طارق جٹ،اجمل سہیل، کاشف سہیل کی میزبانی میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا۔جو جلسہ کی شکل اختیار کر گئی گائوں کے تمام معززین نے بھر پور شرکت کی۔امیدوار این اے 95 علی افضل ساہی سابقہ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے خاندان کی پہچان بے لوث عوامی خدمت ہے
