47

ہمارے معاشرے میں عورتوں کو آزادی نہیں دی جاتی ‘ مایا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو آزادی نہیں دی جاتی، صرف عورت کو ہی خاندان کی عزت سمجھا جاتا ہے ۔اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کے دوران اداکارہ نے عورتوں کے حقوق سمیت کئی موضوعات پر بات کی ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر لڑکا کوئی گرل فرینڈ بنا لے تو ہم بہو سے کہیں گے واہ واہ اس کی پسند ہے لیکن اگر لڑکی کسی لڑکے کو دوست بنا لے یا صرف پسند ہی کر لے تو اسے بھائی ہی پسند نہیں کرتے ۔مایا علی نے کہا کہ بھائی کی گرل فرینڈ کو اچھی اور عزت والی سمجھا جاتا ہے جبکہ لڑکی اگر کسی کو پسند کر لے تو بات گھر کی عزت اور غیرت پر آجاتی ہے ۔خیال رہے کہ پوڈ کاسٹ کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر صارفین اپنی آراء کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں