36

ہمیں اپنی زبان وادب کے فروغ کیلئے کام کرنا ہو گا

فیصل آباد(پ ر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمنار “اردو زبان وادب کا فروغ :جہات اور امکانات” کا انعقاد کیا گیا. سیمنار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق (تمغہ امتیاز ) نے کی۔ انھوں نے اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے شعبہ اردو کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے. ز بان وادب معا شرے کی اقدار کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. اس لیے ہمیں اپنی زبان وادب کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں مثبت اقدار فروغ پا سکیں. ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر پرو فیسر اردو، اوساکا یونیورسٹی جاپان نے کہا کہ ادب زندگی ہے. اردو زبان کے فروغ کے لئے ہمیں اپنی زبان پر فغر کرنا ،اس کو ہر سطع پر رائج کرنا اور اردو زبان و ادب کو عالمی تناظر میں پرکھنا ضروری ہے. ڈاکٹر آکیوت کسمیر ،انقرہ یونیورسٹی، تر کیہ نے ترکی میں اردو زبان و ادب کے لیے کی جا نے والی کو ششو ں پر رو شنی ڈالی. انھوں نے حالیہ زلزلہ میں پاکستان کی ترکیہ کے لیے کی جا نے والی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں