73

ہمیں مل جل کر علماء مشائخ ونگ کو مضبوط بنانا ہوگا

فیصل آباد(پ ر) ملکی تناظر میں علما کا کردار مسلمہ ہے۔ افرادی قوت میں اضافہ کیے بغیر کسی سے بات منوانا انتہائی مشکل امر ہے مسجد خانقاہ مدرسہ حجرہ ممبر سے منسلک افراد نے اپنے آپ کو عوام سے الگ کر رکھا ہے ملک کے تیسرے بڑے شہر میں علما و مشائخ کو فعال کر دار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام اپنے نظریات سے الگ نہ ہو سکی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون علمامشائخ پنجاب کے جنرل سیکٹری حافظ محمد امجد نے سٹی عہدیداران کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف آ ر گنائزر اکرم نے کہا کہ ہمیں مل جل کر علما م مشا ئخ ونگ کو مضبوط بنانا ہو گا۔سٹی صدرسید نعمان شاہ نے کہا کہ شہر کے 8 صوبائی حلقوں میں تنظیم نو کے لیے دیندار اور با شرع لوگوں کو آ گے لانا ہوگا اس موقع پر عمران بھٹی افضال بھٹی قاری عزیز الرحمن مولانا طا ر ق طارق مان شاہ حافظ عدنان افزار جہانگیر شوکت سلطان بٹ یاسر بٹ نے بھی خطاب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں