جھنگ( نامہ نگار)نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ملک طارق محبوب نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیااور فرائض کی انجام دہی شروع کر دیا۔ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او جھنگ نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن اصغر علی،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن،تمام سرکل افسران اور انچارج برانچز شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ وہ محنت، ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔پولیس افسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔
27