فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران جڑانوالہ روڈ، انجمن تاجران جلوی مارکیٹ، انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز جلوی مارکیٹ الائیڈ گروپ نے اپنے قائد صدر انجمن تاجراں سٹی الائیڈ گروپ چوہدری پرویز اقبال کموکا کی قیادت میں امیدوار NA101 میاں عرفان منان’ امیدوار صوبائی اسمبلی رانا علی عباس اور شیخ محمد یوسف بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا’ اس بات کا اعلان انجمن تاجران فیصل آباد کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا’ اجلاس میں شکیل عابد بھٹی، میاں عابد، رانا احتشام، امیر علی پراچہ، بلو کموکا، رانا زاہد، رانا تنویر و دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال کموکا نے کہا کہ ہم سب نے مل کر میاں عرفان منان’ شیخ محمد یوسف اور رانا علی عباس کی انتخابی مہم چلانی ہے’گھر گھر میں میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچائیں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنائیں’ میرا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے’ اس موقع پرتاجر رہنمائوں شکیل عابد بھٹی، میاں عابد، رانا احتشام، امیر علی پراچہ، بلو کموکا، رانا زاہد، رانا تنویر نے چوہدری پرویز اقبال کموکا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے بھرپور ساتھ دینے اور ان کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم اپنے قائد چوہدری پرویز اقبال کموکا کے ساتھ ہیں وہ ہمیں جہاں کہیں گے وہیں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
