28

ہم نے حلقہ کی عوام کو ہمیشہ تھانہ کلچر کی سیاست سے بچانے کی کوشش کی ہے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پی پی 107پینسرہ میں تمام مسیحی برادری نے ر ہنما تحریک انصاف ر انا آفتاب احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا،تھانے کی سیاست کرنے والوں کا عوام پہچان چکی ،عوام سے ظلم و زیادتی کرنے والوں کواپنا انجام نظر آرہا ہے ،رانا اسد آفتاب تفصیلات کے مطابق پی پی 107میں پینسرہ کی تمام مسیحی برادری نے رہنما تحریک انصاف سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا جس سے حلقہ میں ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے اس موقع پر رانا آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے ہم نے اپنے حلقہ کی عوام کو ہمیشہ تھانہ کلچر کی سیاست سے بچانے کی کوشش کی ہے لوگوں کو ہمیشہ جوڑنے کی کوشش کی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عوام ہم سے پیار کرتی اور عزت دیتی ہے بیرسٹر رانا اسد آفتاب کا کہنا تھا کہ ہم نے فلاحی کام ہمیشہ اللہ کی رضا کیلئے کئے ہیں کبھی کسی پر احسان نہیں کیا پاکستان کو بچانے کی خاطر برادری ازم سے باہر نکلنا ہو گا اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں