44

ہم ہیں ترازو والے کے عنوان سے جماعت اسلامی کے زیراہتمام واک

فیصل آباد (پ ر) ہم ہیں ترازو والے کے عنوان سے جماعت اسلامی پی پی 116 کے زیر اہتمام واک منعقد کی گی۔ واک کی قیادت امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 116 رانا طہ خان۔ امیر جماعت اسلامی پی پی 116میاں عتیق الرحمن۔ جنرل سیکرٹری عمران رشید اور صدر نیشنل لیبر فیڈریشن ڈویژن فیصل آباد میاں اعجاز حسین نے کی۔میاں الطاف حسین۔ میاں منیب الرحمن دیگر بھی ہمراہ تھے۔نوابانوالہ روڈ پر ہونے والی واک کے شرکاء پر مختلف چوکوں میں عوام نے گل پاشی کی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رانا طہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں