23

ہندوسامراج کشمیریوں کی نسل کشی سے باز رہے

فیصل آباد(پ ر)بٹ برادری فاونڈ یشن انٹرنیشنل کے مرکزی چیئرمین خواجہ وسیم بٹ اور مرکزی صدر و بانی فریاد بٹ کشمیری کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کو پورے جوش و خروش سے منانے کی ہدایت پر ضلعی صدر فیصل آباد شفقات جمیل بٹ اور جنرل سیکرٹری خمزہ ریاض بٹ کی زیر قیادت ایک ریلی کا انقعاد کیا گیا ریلی ضلع کونسل چوک سے لیکر چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی جس میں بٹ برادری فاونڈیشن کے عہدیداران وکلا صحافی و این جی او کے نمائیندوں نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکا نے بینرز پلے کارڈ اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اپنا غاصبانہ تسلط ختم کر کے کشمیر کو اس کے جداگانہ حیثت کو تسلیم کرنے اور انتخاب میں انھیں حق خود ارادیت استعمال کرنے کا حق دے انھوں نے کہا کہ ظلم و بربریت کا دور زیادہ دیر نہیں چل سکتا ہندوسامراج کشمیریوں کی نسل کشی سے باز رہے انھوں نے انسانی حقوق کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آزاد کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں