29

ہونڈا کاروں کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (بیوروچیف)ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل)نے کاروں کی قیمتوں میں2لاکھ60ہزار روپے سے5لاکھ50ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل)نے پلانٹ بند کرنے کی مدت میں مزید 2 دن کا اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس ہونڈا اٹلس نے تیسری بار قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کے بعد ہونڈا سوک 1.5 ایل ٹربو، اوریل 1.5 ایل اور سوک آر ایس 1.5 ایل ٹربو کی نئی قیمتیں بڑھا کر 77 لاکھ 79 ہزار روپے، 80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار کر دی گئی ہیں جو کہ 4 لاکھ 80 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں