ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) یارک ٹول پلازہ پر کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے مسلح دہشتگردوں نے ڈکیتی کی واردات میں یارک ٹول پلازہ کے پرچی بوتھوں اور پلازہ کے کمرہ سے 7لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ‘ یارک پولیس نے 15دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک میں پنوں عاقل سکھر کے رہائشی بلاول الدین جتوئی بلوچ نے 392ppc کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور عبدالاحد سولنگی سکنہ خیرپور سندھ یارک ٹول پلازہ کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ رات کے وقت ٹول پلازہ کے سیکورٹی گارڈ محمد عثمان نے ہمیں نیند سے اٹھایا اور بتایا کہ نیچے یارک ٹوٹل پلازہ پر 15کے قریب مسلح ملزمان جوکہ کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے لیس تھے ٹول پلازہ کے بوتھوں میں موجود پرچی دینے والوں سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقم چھین لی اسی طرح ٹول پلازہ میں داخل ہو کر چھپ پر پہنچے اور ہم سے ٹول پلازہ کی رقم چھ لاکھ روپے بھی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔
80