24

ینگسٹرزویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

جڑانوالہ(نامہ نگار)ینگسٹرز ویلفیئر سوسائٹی 562 گ ب کی جانب سے سابقہ روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک میں 30 مستحق اور سفید پوش گھرانوں میں سحری و افطار کا سامان پہنچا دیا گیا۔ راشن پیکیج میں آٹا، گھی ، چینی ،دالیں،چنے،چائے کی پتی،کھجوریں،شربت، صابن،بیسن و دیگر اشیا ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔اس دوران ینگسٹرز ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔اہل علاقہ نے ینگسٹرز ویلفیئر سوسائٹی کے اس رفاعی کام کو سراہا اور آئندہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ینگسٹرز ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات مشکل ہیں،ہم نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے مستحق بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔مزید برآں ینگسٹرز ویلفیئر سوسائٹی نے عید پر بھی مستحقین کے لیے عید پیکج دینے کا اعلان کیا اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کارخیر میں حصہ ڈال کر اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں