فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان مسلم سٹوڈنٹس لیگ اور مسلم یوتھ لیگ کی طرف سے حرمت قرآن مارچ کیا گیا اور بعد از ضلع کونسل چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں سمیت مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنیوالے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے اور مارچ میں طلباء تنظیموں، یوتھ سوسائٹی، اور مختلف طلباء یونین کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر قرآن پاک کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف اور حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ مظاہرے میں شریک طلباء نے سویڈن کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا اس موقع پر شیم آن سویڈن، حرمت قرآن پر جان بھی قربان، قرآن ہماری ریڈ لائن، اسلام زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
40