29

یورپی یونین کی پاکستان کو خوشخبری

کراچی (بیوروچیف)یورپی یونین کی سفیر رائنا کیونکا نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کا GSPپلس اسٹیٹس 2027تک بڑھا دیا ، پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس گزشتہ 10سال کے دوران معاشی لحاظ سے انتہائی مثبت اور مفید رہا ہے کیونکہ اس نے یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں 108 فیصد اضافہ کرنے میں مدد کی ہے جبکہ اس پروگرام کے آغاز سے یورپی یونین کی درآمدات میں بھی 40 فیصد اضافہ ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر احمد باری، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی فاروق افضل، ٹریڈ ایڈوائزر یورپی یونین وفد برائے پاکستان حسنین اے افتخار اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔انھوں نیکراچی کی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ٹیکسٹائل کی برآمدات تک محدود رہنے کی بجائے یورپی یونین کو اپنی برآمدات کے دائرہ کار کو وسیع اور متنوع بنائے، تاکہ پاکستان یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں