فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے یوم دفاع پاکستان ویوم ختم نبوت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کادن ہے۔ یوم دفاع وہ دن ہے جس دن دشمن پاکستان کے ناپاک عزائم کو وطن کے بیٹوں نے خاک میں ملادیا جبکہ سات ستمبر عالم اسلام کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کی پارلیمنٹ نے جھوٹے مدعیان نبوت کیخلاف وہ تاریخی کارنامہ مرزائیت کو کافر قرار دینے کا فیصلہ سرانجام دیا جس کو پاکستان حاصل کرنے سے لیکر اب تک کی قانونی آئینی مذہبی سب سے بڑی کامیابی کہا جا سکتا ہے۔ یہ دودن ایسے ہیں کہ جس دن بلاشبہ ہرمحب وطن پاکستانی کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے شہدا وغازیوں کوخراج تحسین پیش کرکے مطمئن نظر آتا ہے کہ جن کی بدولت وطن وایمان دونوں آج محفوظ ہیں آج بھی ضرورت اس امرکی ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت وایمان کی سلامتی کے لئے پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کی حفاظت پر معمور مجاہدوںکے قدموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرکھڑا ہوا جائے، یوم دفاع پاکستان اور یوم ختم نبوت کے دن یہ عہد ضروری ہے کہ اپنے محسنوں شہداء وغازیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے اور انکی عزت واحترام کا سبق اپنی آنیوالی نسلوں کو منتقل کریں گے۔
4