43

یوم یکجہتی کشمیرکبڈی کپ کا فائنل 209ر۔ب کلب نے جیت لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) FCCI اسٹینڈنگ کمیٹی سپورٹس اورڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام ہونے والے یوم یکجہتی کشمیر کبڈی کپ کافائنل 209ر۔ب کلب نے جیت لیا۔پاک وطن کلب نے دوسری ، علی شہنشاہ کلب نے تیسری، رندھاوا کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی میاں کاشف ، حاجی شوکت علی ، میاں نصیر ، رانا نجم الحسن آفیسر پنجاب پولیس، میاں سجاد قمر چیئرمین نے انعامات تقسیم کیے اول آنے والی ٹیم کو30ہزار دوئم پوزیشن پر 25ہزار سوئم پوزیشن پر 15ہزار روپے اورچوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10ہزار روپے نقداورٹرافیاں دی گئیں ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ، عبدالحکیم ، بابر شیخ ، مطلوب بٹ ، ماسٹر غلام عباس بھٹی ، ارشد ڈوگر ، اصغر اچھو نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر چیئرمین چوہدری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ ، جنرل کونسلرسرور سندھو، جنرل کونسلر ذوالفقار شاہ بھی موجود تھے عوام نے کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے زنجیر بنائی اورنعرے لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں