ساہیوال(بیورو چیف) یونیورسٹی آف ساہیوال کا پہلا کانووکیشن 18 فروری بروز ہفتہ آرٹس کونسل ساہیوال میں منعقد ہوگا، جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے چانسلر/گورنرپنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمان ہونگے۔ کانووکیشن میں چانسلر فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے 18 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل اور 729 کو ڈگریاں عطاء کریں گے۔یہ بات و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کانووکیشن کے انتظامات کے لیے قائم کی گئی تمام کمیٹی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیااور کہا کہ یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جسے شایان طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ یونیورسٹی کانووکیشن کا سالانہ بنیادوں پر انعقاد یقینی بھی بنایا جائے گا۔
26