31

یوٹیلیٹی سٹورز پر عملہ کی من مانیاں غریب صارفین رُل گئے

ساہیوال (بیوروچیف)یوٹیلیٹی اسٹورزپر مختلف برانڈز نے اپنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔چند روز قبل ختم ہونے والا گھی چینی کا سٹاک بھی باہر نکل آیاہونے والینوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے جسکے بعد ساہیوال کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چند دن قبل ختم ہونے والا سٹاک اچانک گوداموں سے باہر نکل آیا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک لیٹر دودھ 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھ کر 247 روپے کا ہوگیا جب کہ 900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 900 گرام چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اور ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں