37

یوٹیلیٹی سٹورز پر غریبوں کیلئے آنیوالا سامان دکانداروں کو فروخت

سرگودھا (بیورو چیف) یوٹیلٹی سٹورز پر غریبوں کیلئے آنیوالا سامان دکانداروں کو فروخت کرکے غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے یوٹیلٹی سٹورز دیگر محکموں کی طرح کرپشن کا منبع ہیں اگر انہیں بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو یہ غریبوں کا حق بھی کھا جائینگے ان خیالات کا اظہار عوامی وسماجی حلقوں نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی سہولت کیلئے مختلف اقسام کی اشیاء یوٹیلٹی سٹورز پر بھجواتی ہے مگر سٹورز کا عملہ تمام اشیاء جو نایاب ہوں وہ عام سٹور مالکان کو فروخت کردیتے ہیں جس کی وجہ سے غریب کے ہاتھ کچھ نہیں آتا،وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔عوامی وسماجی حلقے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں