23

یکم اپریل سے سرکاری و نجی مسافر اڈوں کی چیکنگ کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈویژ ن شعیب اقبال سید کا شہر کے سرکاری و نجی مسافر اڈوں پر سہولیات کی کمی اور صفائی کی ناگفتہ بہ حا لت پر شدید اظہار ناراضگی، تمام اڈوں پر قانون کے مطابق سہولیات بہم پہنچائی جائیں، اڈہ مالکان کو سختی سے ہدایت، یکم اپریل سے اڈوں کی چیکنگ شروع کی جائے گی، کمشنر ساہیوال۔ تفصیلا ت کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں شہر میں قائم مختلف بس و و یگن اڈوں پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز میاں ندیم ارشد اور محمد وقاص ظفر اور سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین سمیت اڈا مالکان اور مینجرز نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر کے تمام اڈوں پر صفائی کی خراب صورت حال اور مسافروں کے لئے ویٹنگ رومز سمیت دوسری سہولیات نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں